اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق جیک پال اور مائیک ٹائسن ممکنہ طور پر اس موسم گرما میں ،ٹیکساس کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں ایک باکسنگ میچ میں ایک دوسرے سے لڑنے کے لیے تیار ہیں ۔
اب بحث یہ ہے کہ آیا اس لڑائی کو پیشہ ورانہ میچ سمجھا جائے گا یا نمائش۔ اگر یہ ایک نمائش ہے، تو وہ حفاظتی وجوہات کی بناء پر بڑے دستانے (10 کے بجائے 16 اونس) استعمال کریں گے۔ حتمی فیصلہ ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف لائسنسنگ اینڈ ریگولیشنز پر منحصر ہے۔ سوشل میڈیا پر باکسر بننے والی شخصیت پال کو باکسنگ لیجنڈ ٹائیسن کے مقابلے میں کم عمرہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔
جیک پال اور مائیک ٹائسن کے درمیان لڑائی کے دوران، لڑائی کا راؤنڈ معمول کے تین منٹ کے بجائے صرف دو منٹ کا ہوگا ۔ اور کوئی بھی سرکاری جج فائٹ اسکور نہیں کرے گا۔ تیلا مانگے جو ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف لائسنسنگ اینڈ ریگولیشنز کے منیجر ہیں ، نے بتایا کہ انہیں کوئی مجوزہ فائٹ کارڈ نہیں ملا ہے اور فی الحال 20 جولائی کے ایونٹ کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں ہیں ۔
منگے نے کہا کہ 36 سال سے زیادہ عمر کے باکسرز کو الیکٹرو اینسفلاگرام (EEG) اور الیکٹرو کارڈیوگرام (EKG) سے سازگار نتائج جمع کروانے چاہئیں۔ منگے نے مزید کہا کہ : یہ ٹیسٹ دماغ یا دل کے کسی بھی مسائل کی جانچ کرتے ہیں۔ اگر ضرورت ہو ئی تو باکسرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید ٹیسٹ کے لیے کہا جا سکتا ہے۔