اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے مسائل حقیقی ہیں، ہمیں ان کا ادراک ہے، انہیں بہتر کریں گے، انشا اللہ انتخابات 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہی ہوں گے۔سیکیورٹی مسائل حقیقی ہیں، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، نگران وزیر اطلاعات
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات کرانے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے، الیکشن کمیشن کو سہولیات کی فراہمی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔
عام انتخابات 2024 سے ایک ماہ قبل ،گیلپ پاکستان پولیٹیکل سروے جاری