سینیٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانےکی قرارداد منظور کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہےکہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ جن ممبران نے قرارداد پاس کرنے میں کردار ادا کیا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے الیکشن کے التوا سے متعلق فاٹا سے آزاد رکن دلاور خان کی پیش کردہ قرارداد منظور کی تھی۔