عمران خان کے الزامات بے بنیاد،کسی پاکستانی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے، امریکا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں شفاف انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان کے عوام خود اپنی حکومت کا انتخاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا میں کسی امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا، ان کے ملک کی دلچسپی پاکستان کے جمہوری عمل میں ہے، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہے۔
ترجمان نے ایک سوال پر کہا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کے ان کی حکومت گرانے سے متعلق الزامات پر مزید بات نہیں کریں گے۔