Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsپاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1518 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1518 پوائنٹس کی کمی

Published on

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1518 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پی ایس ای میں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ شروع ہوا، آج کے ایس ای-100 انڈیکس 1518 پوائنٹس کمی کے بعد 61 ہزار سے بھی نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 38 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1548 پوائنٹس یا 2.46 فیصد تنزلی کے بعد 60 ہزار 186 پوائنٹس پر آگیا، جو گزشتہ ہفتے کے آخری روز 61 ہزرا 705 پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے روز (18 دسمبر) کے ایس ای-100انڈیکس میں 925 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، جبکہ گزشتہ ہفتے انڈیکس 4,425 تنزلی بعد 62 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا تھا، جب کہ آغاز پر یہ 66 ہزار 130 پوائنٹس کی بُلند سطح پر تھا۔

گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this