مسیحی دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہے ہیں
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت کے باعث حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔
بیتِ لحم شہر تقریباً ویران اور مسیحی برادری دل گرفتہ ہے، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جشن منانے کو تیار نہیں، ان کے دلوں میں کوئی خوشی باقی نہیں رہی۔
عیسائت کے مرکز ویٹی کن سٹی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب میں شرکت کی اور خصوصی دعا کرائی۔پوپ فرانسس نے غزہ میں حملے بند کرنے اور کرسمس سادگی سے منانے کی اپیل کی۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ انصاف طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے آتا ہے، ہماری دھڑکنیں بیت لحم کے ساتھ ہیں۔
پوپ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین، اسرائیل اور یوکرین کی جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔