Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsسابق وزیراعظم نے عدالت سے معافی مانگ لی، نااہلی ختم

سابق وزیراعظم نے عدالت سے معافی مانگ لی، نااہلی ختم

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔ ‎سردار تنویر الیاس ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیے گئے۔

یاد رہے کہ اپریل 2023 میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر 2 سال کے لیے نا اہل قرار دیدیا تھا۔

‎عدالتی فیصلے کی بنیاد پر تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ سے الگ ہونا پڑا تھا۔

‎سردار تنویر الیاس نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

‎سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے توہین عدالت کے نوٹس پر سردار تنویر الیاس نے عدالت سے معافی مانگ لی تھی۔

‎ یاد رہے کہ ججز کے خلاف تقریر کی بنیاد پر سردار تنویر الیاس کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے ایک ہی وقت میں توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے تھے۔

Latest articles

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی جانب...

More like this