Saturday, February 8, 2025
HomeTop Newsانسدادِ پولیو مہم: 4 دن میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد...

انسدادِ پولیو مہم: 4 دن میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، وزارت صحت

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر میں جاری ہے۔ ابتدائی 4 دن میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گیے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق قومی پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، والدین سے درخواست پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز قوم کے ہیروز ہیں، ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں عوام حکومت کا بھر پور ساتھ دے۔ والدین اور سول سوسائیٹی کی مدد کے بغیر یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی رسک علاقوں پر خصوصی حکمت عملی کے زریعے اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان میں مہم کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ کا دورہ کیا۔ حکومتِ پاکستان پولیو ورکرز کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ آئیے پولیو وائرس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

Latest articles

امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ حادثہ، طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک

امریکی کوسٹ گارڈ نے جمعے کو ایک چھوٹے طیارے کا ملبہ برفیلے سمندر سے...

سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم میں سہ ملکی...

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان، امریکی پابندیاں کا پہلا ہدف

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر...

دفعہ 144کی خلاف ورزی، شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے...

More like this