Monday, January 13, 2025
Homeاسرائیلبائیڈن اور نیتن یاہو ٹیلیفونک رابطہ، غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی...

بائیڈن اور نیتن یاہو ٹیلیفونک رابطہ، غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے صدر بائیڈن کو غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، جبکہ صدر بائیڈن نے اس عمل کو تیز کرنے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ جنگ بندی کے ذریعے امدادی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا اور جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اسرائیل کے موقف سے آگاہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، اور اس سلسلے میں آئندہ دنوں میں مزید پیشرفت متوقع ہے۔

Latest articles

نیپال میں ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کے سمیرعلی نے سلور میڈل جیت لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیپال میں ہونے والی ایشین گیمز2025...

وفاقی حکومت کا ایران کے ساتھ نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگور میں پاک۔ایران...

لاس اینجلس: تیز ہواؤں میں بھڑکتی آگ، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں...

پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ آج لاہور میں ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ پلیئر ڈرافٹ 2025 آج 13...

More like this