Friday, January 10, 2025
Homeامریکہامریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے سے قبل یوکرین کے لیے 500 ملین ڈالر مالیت کے آخری امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلان میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے سے قبل یوکرین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا چاہ ر ہے ہیں، اِس امداد کی کل مالیت 500 ملین ڈالرز ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دی جانے والی امداد میں فضائی دفاعی میزائل، زمین سے زمین پر مار کرنے والا اسلحہ، یوکرین کی فضائیہ میں شامل ایف 16 طیاروں سے فائر کرنے کے لیے مختلف اقسام کا اسلحہ اور دیگر اکویپمنٹ شامل ہے۔

موجودہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے فروری 2022ء سے آج تک 65 بلین ڈالرز کی امداد یوکرین کو دی جاچکی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے امریکی حکومت کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں سے روس کو معاشی طور پر کمزور کرنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی صدر کی جانب سے یوکرین کو 2.5 بلین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this