اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس دسمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے غیر ملکی ترسیلاتِ زر میں 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں سال بہ سال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر آئے، جو مالی سال 2420 کی پہلی ششماہی کے موصول شدہ 13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8 فیصد اضافہ ہے۔
دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب سے 770.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 631.5 ملین ڈالر، برطانیہ سے 456.9 ملین ڈالر اور امریکا سے 284.3 ملین ڈالر رہی ہیں۔