Wednesday, December 25, 2024
Homeپاکستانوزیراعظم آج ڈی 8 ممالک کی سمٹ میں شرکت کے لیے مصر...

وزیراعظم آج ڈی 8 ممالک کی سمٹ میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہوں گے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف 8 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی 8) کی سمٹ میں شرکت کے لیے آج سے 20 دسمبر تک مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کریں گے۔

ڈی 8 اقتصادی تعاون کی تنظیم ہے، اس کے ممبر ممالک میں پاکستان، مصر، بنگلہ دیش، ملائیشیا، نائجیریا، انڈونیشیا، ایران اور ترکیہ شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم ترقی پذیر 8 ممالک (ڈی-8) کے 11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم سرکاری دورے پر مصر جائیں گے جب کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 18 دسمبر 2024 کو ڈی 8 کونسل آف منسٹرز کے 21ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید کہا گیا کہ 11ویں ڈی-8 سمٹ کی تھیم ’نوجوانوں پر سرمایہ کاری اور ایس ایم ایز (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں) کی معاونت: کل کی معیشت کی تشکیل‘ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم ڈی-8 کے نظریات کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار بھی کریں گے، اس کے علاوہ باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت اور زراعت، خوراک کی حفاظت اور سیاحت میں تعاون کے فروغ پر بھی زور دیں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر ڈی-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت متوقع ہے، جس میں مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ وہ خطے کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے اور امن کا مطالبہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی اجلاس کے موقع پردو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Latest articles

پاکستان کی افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے کیمپوں پر بمباری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لڑاکا طیاروں...

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے معاہدے پر چیئرمین پی سی بی کا خوشی کا اظہار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی...

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ کیلئے سائن اپ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خواجہ،...

روس کا مال بردار جہاز ’بحیرہ روم‘ میں دھماکے کے بعد ڈوب گیا، 2 افراد لاپتا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ روم میں روس کا ’ارسا میجر‘ نامی مال بردار...

More like this