Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsیونان کشتی حادثے میں تاحال لاپتا درجنوں پاکستانیوں کے بچنے کی...

یونان کشتی حادثے میں تاحال لاپتا درجنوں پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، سفیر کی تصدیق

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یونان کشتی حادثے میں ڈوبنے والے درجنوں پاکستانی تاحال لاپتا ہیں، جس کی تصدیق پاکستانی سفیر نے کردی ہے۔

پاکستان کے یونان میں سفیر عامر آفتاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارت خانہ اپنے اخراجات پر پاکستان روانہ کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ درجنوں پاکستانی کشتی حادثے میں ابھی تک لاپتا ہیں۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے، تاہم لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

عامر آفتاب کے مطابق لیبیا سے غیرقانونی طریقے سے 5 کشتیوں پر پاکستانی سوار تھے۔ کشتیوں کو حادثہ ضرورت سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کشتی میں پاکستانی سوار تھے اس کشتی کے اندر پہلے شگاف پڑا، جس سے کشتی ڈوب گئی۔ اس پر 80 پاکستانی سوار تھے۔

دفتر خارجہ پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان چاروں کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔ایتھنز میں پاکستانی مشن بچنے والوں کی سہولت اور لاشوں کی وطن واپسی کے لیے یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this