Thursday, December 12, 2024
Homeامریکہکیلیفورنیا کے جنگلات ایک بار پھر خوفناک آگ کی لپیٹ میں

کیلیفورنیا کے جنگلات ایک بار پھر خوفناک آگ کی لپیٹ میں

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات خوفناک آگ کی لپیٹ میں ہیں، یہ آگ 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقے ملیبو کے جنگلات میں 3 دن قبل آگ لگی تھی جس پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا۔

جنگلات کو لگنے والی آگ کے سبب علاقے سے تقریباً 6300 افراد کا انخلاء کروا لیا گیا ہے جبکہ علاقے کے اسکول اور کاروبار بند ہو گئے ہیں۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آگ سے 9 عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں جبکہ 6 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

3 دن قبل لگنے والی ’فرینکلن فائر‘ پر اب تک صرف 7 فیصد تک قابو پایا جا سکا ہے۔

تقریباً 2 ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کیلیفورنیا فاریسٹری اور فائر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ چیف ڈسٹی مارٹن کے مطابق پہاڑی علاقے کی دشواری کے باعث آگ پر قابو پانے میں مزید دن لگ سکتے ہیں۔

کیپٹن لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگے کے سبب تقریباً 22 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن کے انخلاء کی کوششیں جاری ہیں۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بکائیو ساکا کی شاندار کارکردگی آرسنل کی موناکو کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ...

شام میں بشار الاسد کے والد کے مقبرے کو آگ لگا دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں مسلح افراد نے معزول صدر بشار الاسد کے...

چیمپیئنز لیگ: سٹی کی خراب فارم کا سلسلہ جاری، یووینٹس کے ہاتھوں 2-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کی حالیہ خراب کارکردگی...

More like this