Monday, January 6, 2025
HomeTop Newsچیف جسٹس کے زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے 2 اہم اجلاس آج ہونگے

چیف جسٹس کے زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے 2 اہم اجلاس آج ہونگے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے آج 2 اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر غور کیا جائے گا۔ آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کے کیس میں جسٹس عائشہ ملک کی جگہ نئے جج کی شمولیت کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس پشاور اور سندھ ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری سے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ااج ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنے کے لیے گزشتہ روز 2 خطوط لکھے تھے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ایک خط چیف جسٹس اور دوسرا جوڈیشل کمیشن کو لکھا تھا، جسٹس منصور علی شاہ نے رولز بنائے بغیر ججز تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Latest articles

کیپ ٹاون ٹیسٹ: پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 1 وکٹ پر 213 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان شان مسعود اور اسٹار بلے...

پاکستان 194 رنز پر آل آوٹ، جنوبی افریقہ نے فالو آن نافذ کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اتوار کو نیو لینڈز...

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کا لندن میں فوری علاج کرانے کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

More like this