اس ملک میں چور چور کہنے والے خود چور ہیں ،نواز شریف

0
45
میں صبح وزیراعظم تھا اور شام میں ہائی جیکر بنا دیا گیا
میں صبح وزیراعظم تھا اور شام میں ہائی جیکر بنا دیا گیا

اس ملک میں چور چور کہنے والے خود چور ہیں ،نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے لاہور میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب سپریم کورٹ کا چیف جسٹس یہ باتیں کر رہا تھا کہ ہم نے عمران خان کو لانا ہے اس اور پھراسی کے دور میں ایک سو 90 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ میں آئی تھی. نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو بتائیں کہ ڈاکہ ڈالا کس نے اس ملک میں چور چور کہنے والے خود چور ہیں اور سب سے بڑے چور ہیں اور دوسروں کو چور کہتے ہیں.

یہ پتہ لگنا چاہیے قوم کو ان چیزوں کا علم ہونا چاہیے یہ ہمارا یہی مطالبہ ہے ہمارا مطالبہ یہ نہیں کہ بھی ہم الیکشن جیت کے حکومت بنائیں اور پھر بڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھ کر وزیراعظم اور وزیر اعلی بن کے گھومتے رہیں. انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ نہیں ہے، ہم ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ، ہم دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بھی چاہتے ہیں کہ اس ملک کو خراب کیا کس میں ہے.

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا ! غریب کو کس نے بھوکے مارا ہے، غریب میں بجلی کا بل نہ دینے کی طاقت نہیں رہی، آج سبزیاں دالیں گوشت چینی اٹا دال مہنگا کیوں ہوا ہے !

قائد مسل لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں کیوں ڈالرا اتنا مہنگا ہو گیا اور روپیہ مٹی میں مل گیا اس کی اکاؤنٹیبلٹی ہونی چاہیے اور ضرور ہونی چاہیے ہم یہاں پہ صرف حکومتیں لینے کے لیے نہیں آے نہ حکومتیں لینے کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں. یہاں پہ ہمیں اس ملک کی خیر چاہیے اس ملک کا بھلا چاہیے یہاں رہنے والے عوام کی بھلائی چاہیے.