Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsنیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا۔

کل ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موثر شئیرنگ پر بھی غور کیا جانا تھا۔

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری کے علاوہ امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی غور کیا جانا تھا۔

اپیکس کمیٹی اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لینا تھا جب کہ شرکا کو اینٹلی جنس بیسڈ اپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جانا تھا اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جانی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہونے والا اجلاس موخر کیا گیا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this