
اردو انٹرنیشنل : انٹرنیشنل باکسنگ کے اہم میچ میں جیک پال نے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن کو ہرا دیا۔
ٹیکساس میں آٹھ راؤنڈز کے مقابلے میں تینوں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا، پوائنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس فائٹ کا فیصلہ جیک پال کے حق میں ہوا۔
اس میچ کو 2024 کو سب سے بڑا میچ قرار دیا جا رہا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 27 سالہ جیک پال امریکی اداکار اور یو ٹیوبر بھی ہیں جبکہ اس میچ میں 58 سالہ مائیک ٹائیسن تھوڑے سست دکھائی دیے۔
58 سالہ مائیک ٹائسن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھا۔
جیک پال 27 برس کی عمر میں کافی پھرتیلے نظر آرہے تھے اور انہوں نے عمر رسیدہ باکسر کو اپنے مدمقابل ٹکنے نہ دیا۔
تیسرے راؤنڈ میں مائیک ٹائسن کو جب جیک پال نے پے دے پے مکے رسید کیے تو وہ اپنی جگہ کھڑے نہ رہ سکے۔
یہ جیک پال کے کیریئر کی بارہویں میچ میں گیارہویں فتح ہے۔