Wednesday, November 27, 2024
Homeامریکہامریکی الیکشن، پاکستان سمیت کئی ملکوں میں جشن، میتھیو ملر کا قیاس...

امریکی الیکشن، پاکستان سمیت کئی ملکوں میں جشن، میتھیو ملر کا قیاس آرائی سے گریز

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے الیکشن نتائج پر پاکستان سمیت کئی ملکوں میں جشن پرقیاس آرائی سے گریز کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارکی پرامن منتقلی ہماری جمہوریت کاایک لازمی عنصرہے، اقتدارکی پرامن منتقلی ہماری قوم کی سلامتی کیلئےضروری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع پھیلنے سے روکنے کیلئے ہمارے پاس کافی دن ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ملکوں میں امریکی انتخابی نتائج کاجشن منایاجارہا ہے، لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے؟

جس پر میتھیو ملر نے جواب دیتے ہوئے کہا میں کسی بھی طرح انتخابی نتائج سےمتعلق قیاس آرائیاں نہیں کروں گا۔

دوران بریفنگ صحافی نے سوال کیا کہ کیا بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے پہلے یوکرین میں اربوں ڈالر بھیجنےکا ارادہ رکھتےہیں؟ تو امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ مختص کی گئی رقم ہم سال کے اختتام سے پہلے یوکرین کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

صحافی نے ترجمان سے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کو اور ویدانت کویاد کریں گے، آپ امریکی اقدار کی حقیقی تصویر ہیں، آپ جس طرح غیرملکی صحافیوں سےبرتاؤ کرتےہیں قابل تعریف ہے تو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آپ بھی بہت مہربان ہیں،میں بھی آپ لوگوں کو یاد رکھوں گا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this