Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsجنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، چار جوان شہید

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، چار جوان شہید

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 اہلکار شہید جبکہ 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق6 نومبر 2024 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے نتیجے میں اپنی فوج کی مؤثرجوابی کارروائی سے 5 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے چار بہادر سپوت ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ نائب صوبیدار طیب شاہ، ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ لانس نائیک گلاب زمان، 30 سالہ لانس نائیک مزمل محمود اور ضلع اورکزئی کے 28 سالہ لانس نائیک حبیب اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this