Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانکار ساز حادثہ کیس،عدالت نے ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور کرلی

کار ساز حادثہ کیس،عدالت نے ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور کرلی

Published on

spot_img

کار ساز حادثہ کیس،عدالت نے ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور کرلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی شرقی کی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی،عدالت نے ملزمہ کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ اگست 2005ءسے اس کا علاج چل رہا ہے۔ ملزمہ کے پاس یو کے کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جو پاکستان میں 6 ماہ تک کارآمد ہے۔

ہلاک ہونے والوں کے ورثاءنے اللّٰہ کے نام پر معاف کر دیا ہے۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے سماعت کے دوران نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروا دئیے۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواست ضمانتِ پر وکیل نے دلائل مکمل کر لئے تھے۔

واضح رہے کہ کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین درمیان معاہدہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا نے حلف نامے تیار کروا لئے، حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کئے گئے، ذرائع نے بتایا کہ نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کردی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this