Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین2...

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین2 کا کامیاب تجربہ

Published on

spot_img

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

اردو انٹرنیشنل: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق اور بہتر درستگی اور بہتر بقا کے لیے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا، ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی بیلسٹک میزائل شاہین II کےکامیاب لانچنگ پر پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی.

Latest articles

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 سہ ملکی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برکت ابراہیم زئی اور نظیف اللہ امیری کی...

More like this