الرئيسيةTop Newsپاک،افغان تجارت معطل،چمن میں سخت ویزہ پالیسی کے خلاف احتجاج

پاک،افغان تجارت معطل،چمن میں سخت ویزہ پالیسی کے خلاف احتجاج

Published on

spot_img

پاک،افغان تجارت معطل،چمن میں سخت ویزہ پالیسی کے خلاف احتجاج

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) چمن بارڈر کراسنگ گراؤنڈ پر ایک ماہ سے جاری دھرنے کے شرکا نے قندھار جانے والی مین سڑک کو بند کر دیا جس کے سبب پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہوگئی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پیر کی صبح چمن میں شاہراہ بلاک کر دی جس سے ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر درآمدات و برآمدات جزوی طور پر معطل ہو گئیں، تاہم کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے چمن اور افغان ضلع اسپن بولدک کے درمیان سرحدی گزرگاہ ’فرینڈ شپ گیٹ‘ کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن کو قندھار سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے منگل کو ایک بھی ٹرک افغانستان نہیں گیا اور نہ ہی آیا۔

سینکڑوں مظاہرین نے فرینڈشپ گیٹ کی طرف جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور سامان سے لدی کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، تاہم افغانستان جانے والے غیرقانونی تارکین وطن کے قافلے معمول کے مطابق رواں دواں رہے۔

نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کے لیے سرحدی گزرگاہ کھلی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق افغانستان سامان لے جانے والے ٹرک وہاں جانے کے لیے دوسرے راستے استعمال کر رہے ہیں۔

جان اچکزئی نے بتایا کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے لیے حکومت ’آل پارٹیز ٹریڈرز الائنس‘ کے رہنماؤں کے ساتھ مصروف عمل ہے، صوبائی حکومت نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت سرحد پار غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں کو متبادل روزگار فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ ایک دستاویزی نظام کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کراسنگ کو ریگولرائز کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ ’آل پارٹیز ٹریڈرز الائنس‘ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے چمن میں دھرنا دیا جا رہا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ ماہ نیشنل اپیکس کمیٹی نے لیا تھا، پاکستان نے یکم نومبر کو نئی بارڈر کراسنگ پالیسی کا نفاذ کیا، چمن میں بارڈر حکام نے پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر دونوں جانب سے کسی کو بھی پاک افغان سرحد عبور کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تاجر اتحاد نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنی ’ون ڈاکیومنٹ پالیسی‘ کو واپس لے اور چمن اور اسپن بولدک کے لوگوں کو اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے سرحد عبور کرنے کی اجازت دے۔

دوسری جانب حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر کسی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...