Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیجرمنی نے یوکرین کو روس میں اہداف نشانہ بنانے کی اجازت دے...

جرمنی نے یوکرین کو روس میں اہداف نشانہ بنانے کی اجازت دے دی

Published on

spot_img

جرمنی نے یوکرین کو روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی نے یوکرین کو فراہم کردہ ہتھیاروں سے روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولس کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے آج جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ کییف کو یوکرین کی سرحد کے قریب روس کے اندر سے کیے جانے والے حملوں کے خلاف ”بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع کا حق‘‘حاصل ہے۔

برلن حکومت کا یہ اقدام امریکی انتظامیہ کے اس اقدام سے مماثلت رکھتا ہے، جس کے تحت بائیڈن انتظامیہ نے بھی کییف حکومت کو امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں سے روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دی تھی۔

جرمنی نے یوکرین کو روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی

ہیبسٹریٹ نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں روس نے اپنے علاقوں سے یوکرین پر حملوں میں اضافہ کیا ہے، خاص طور پر شمال مشرقی شہر خارکیف کے ارد گرد، جہاں ماسکو کی افواج نے جنگ میں ایک نیا محاذ کھول رکھا ہے۔ ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمنی سمیت یوکرین کے دفاع کی حمایت کرنے والے دیگر مغربی اتحادیوں کو ”یقین ہےکہ یوکرین کو حق حاصل ہےکہ وہ ان حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرے۔‘‘

ترجمان کا مزید کہنا تھا، ”وہ (یوکرین) اس مقصد کے لیے فراہم کیے گئے ہتھیاروں بشمول وہ ہتھیار ، جو ہمارے فراہم کردہ ہیں، کو اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔‘‘ جرمنی، امریکہ کے بعد یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، جس نے کییف حکومت کو بھاری توپ خانے اور راکٹ لانچرز سمیت فوجی ساز و سامان کے ڈھیر فراہم کیے ہیں۔

برلن اب تک یوکرینی تنازعہ بڑھنے کے خوف سے کییف کو روس کے اندر اہداف پر حملہ کرنے کے لیے جرمن ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے سے گریزاں تھا۔ لیکن روسی افواج کی تازہ جارحیت کے سامنے یوکرینی افواج کے دباؤ میں آنے کے بعد صدر وولادیمیر زیلنسکی نے مغربی اتحادیوں سے مزید ہتھیاروں اور پہلے سے فراہم کیے گئے ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کی درخواست کی تھی۔

جرمنی نے یوکرین کو روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی

فرانسیسی صدرایمانویل ماکروں کی جانب سے اس ہفتے کے شروع میں جرمنی کے دورے کے دوران بھی یوکرین کو ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کی اجازت دینے کا معاملہ ایجنڈے میں سر فہرست تھا۔ ماکروں نے منگل کو چانسلر شولس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یوکرین کو روس کے اندر سے میزائل داغنے کے لیے استعمال ہونے والے فوجی اڈوں کو ”نیوٹرلائز‘‘ کرنے کی اجازت دی جانا چاہیے۔ اس کے بعد واشنگٹن میں حکام نے جمعرات کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں سے روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے پر عائد پابندیاں ہٹانے کی اجازت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس امریکی اقدام کا مقصد روس کے خارکیف پر حملوں کے خلاف یوکرین کو اپنے علاقے کے دفاع میں مدد دینا ہے۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this