Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلپیرس اولمپکس 2024: افغان خاتون ڈانسر اور ایتھلیٹ ...

پیرس اولمپکس 2024: افغان خاتون ڈانسر اور ایتھلیٹ پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم میں شامل

Published on

spot_img

پیرس اولمپکس 2024 افغان خاتون ڈانسر اور ایتھلیٹ پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم میں شامل

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان سے لائیو سٹریمنگ تقریب کے دوران اعلان کیا کہ ، افغان خاتون بریک ڈانسر منیزہ تالاش پہلی ایتھلیٹ ہیں جو جولائی میں شروع ہونے والے پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والی پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کا حصہ بننے جارہی ہیں. تھامس نے کہا کہ اولمپک کھیلوں میں شرکت کے ساتھ منیزہ برداشت اور بہترین صلاحیت کا مظاہرہ بھی کریں گی۔

ان کا کہنا تھا اس سے دنیا بھر کے 10 کروڑ سے زیادہ بے گھر افراد کو امید کا پیغام ملے گا اور ساتھ ہی افغانی ایتھلیٹ دنیا بھر کے اربوں لوگوں کو پناہ گزینوں کے بحران کی شدت سے آگاہ کریں گی۔

ٹیم کی تشکیل کو آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ نے منظور کیا تھا اور یہ متعدد معیارات پر مبنی تھا جس میں سب سے پہلے اور اہم ہر کھلاڑی کی کھیلوں کی کارکردگی اور ان کی پناہ گزین کی حیثیت شامل ہے، جس کی تصدیق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر نے کی ہے۔

واضح رہے ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی سکالرشپ پروگرام کے ذریعے آئی او سی کی مدد سے پناہ گزینوں میں سے منتخب ہوئے ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this