Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہوچکا، مئی اور جون میں 3 ہیٹ...

ہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہوچکا، مئی اور جون میں 3 ہیٹ ویو ہونگی: رومینہ خورشید

Published on

spot_img

ہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہوچکا، مئی اور جون میں 3 ہیٹ ویو ہونگی: رومینہ خورشید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا کہنا ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں ہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا پنجاب کے 9، سندھ کے 13 اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے عوام کو مختلف ذرائع سے آگاہی دی جارہی ہے۔

رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں، پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے، اس کا بہت بڑا نقصان فصلوں اور گلیشئرز پگھلنے کی صورت میں ہوتا ہے۔

نمائندہ این ڈی ایم اے کا کہنا تھا جنوری اور فروری میں کم بارشیں اور معمول سے کم برفباری ہوئی، مختلف ممالک میں اپریل میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں، مارچ میں ہی ہم نے ہیٹ ویو کی گائیڈ لائن بنا لی تھیں، 22 سے 30 مئی تک سندھ، پنجاب اور بلوچستان ہیٹ ویو کی زد میں ہیں۔

معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 سلسلے ہوں گے، بہت زیادہ ہیٹ ویو کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کےخدشات بڑھ جاتے ہیں لہٰذا جنگلات کے قریب سگریٹ نوشی نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا حال ہی میں جنگلات میں آگ لگی فائر فائٹرز نے فوری ایکشن لےکر آگ بجھائی، ان دنوں میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this