Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالنیشنل چیلنج کپ 2023، واپڈ اور ایس اے گارڈنز نے بھی...

نیشنل چیلنج کپ 2023، واپڈ اور ایس اے گارڈنز نے بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق نیشنل چیلنج کپ 2023 میں سنسنی خیز کوارٹر فائنل کے بعد وابڈ اور ایس اے گارڈنز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں میں ایس اے گارڈنز نے ڈبلیو ایس ٹی سی کو 1-0 سے شکست دی۔اس میچ میں واحد گول عمر نے 38ویں منٹ میں کیا۔ اس کامیابی کے بعد ایس اے گارڈنز کے ہیڈ کوچ ظفر اقبال نے ایسے ایونٹس کے انعقاد پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری ٹیم نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور مجھے امید ہے کہ پی ایف ایف ایسے ایونٹس کا انعقاد موزوں انداز میں جاری رکھے گا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں واپڈا نے پی اے ایف کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے فتح حاصل کی۔ فیصلہ کن گول شائق دوست نے 9ویں منٹ میں کیا.

واپڈا کے ہیڈ کوچ محمد حبیب نے کہا کے ہم اتنے عرصے سے مقابلوں کا انتظار کر رہے تھے۔دونوں ٹیموں نے بہت اچھا کھیلا۔ سیمی فائنل میں پاکستان آرمی کا مقابلہ واپڈا سے ہوگا جبکہ ایس اے گارڈنز کا مقابلہ ایچ ای سی سے ہوگا۔ دونوں سیمی فائنلز 10 مئی کو اسلام آباد کے جناح فٹبال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this