اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق چیمیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں ایمباپے کی پیرس سینٹ جرمین کا ٹاکرا بوروسیا ڈورٹمنڈ سے ہوا ، جہاں پی ایس کو ڈورٹمنڈ کے ہاتھوں 1 – 0 سے شکست ہوئی اس میچ میں ڈورٹمنڈ کے لیے واحد گول ہملز نے کیا ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ڈورٹمنڈ اگلے ماہ ویمبلے میں چیمپئنز لیگ کے فائنل میں 2-0 کے مجموعی اسکور کے ساتھ پہنچ گیا ہے ۔
اس میچ میں ڈورٹمنڈ کی جانب سے گول دوسرے ہاف کے اوائل میں پارک ڈیس پرنسز میں ہوا۔ پی ایس جی نے بہت کوشش کی لیکن گول وہ کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی، حالانکہ پی ایس جی نے چار بار ووڈ ورک کو نشانہ بنایا۔
جرمن بنڈس لیگا میں پانچویں نمبر پر موجود ڈورٹمنڈ نے یہاں تک پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔ انہیں یکم جون کو ہونے والے فائنل کے لیے انڈر ڈاگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، چاہے ان کا مقابلہ سیمی فائنل فاتح بائرن میونخ سے ہو یا ریال میڈرڈ سے جو بدھ کو سیمی فائنل میچ کھیلنے جارہے ہیں ۔
2013 کے بعد ڈورٹمنڈ اپنا پہلا فائنل کھیلنے جارہا ہے ۔ 2013 میں بھی ویمبلے اسٹیڈیم میں ہی ڈورٹمنڈ کا مقابلہ فائنل میں بائرن میونخ سے ہوا تھا جہاں جورجن کلوپ کی ڈورٹمنڈ کو بائرن سے ہار گئی تھی ۔
لیکن توجہ صرف ڈورٹمنڈ کی کامیابی پر نہیں ہے۔ اہم ناک آؤٹ میچوں میں پی ایس جی کی ناکامی بھی کہانی کا بڑا حصہ ہے۔ ان کے قطری مالکان کی تمام تر سرمایہ کاری کے باوجود پی ایس جی نے کبھی ٹرافی نہیں جیتی۔
ایمباپے ، جو اس سیزن کے بعد کلب چھوڑ رہے ہیں، 1 جون کو فائنل میں پی ایس جی کے لیے اپنا آخری کھیل کھیلنے کی امید کر رہے تھے، لیکن اب یہ خواب پورا نہیں ہو گا۔