Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلآسٹریلوی والی بال ٹیم کی تین میچوں کی سیریز کے لیے...

آسٹریلوی والی بال ٹیم کی تین میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا آمد

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی قومی والی بال ٹیم مئی کے آخر میں اسلام آباد میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریزکھیلے گی ۔ متوقع سیریز 28 مئی سے 30 مئی تک جاری رہے گی، جو دونوں ٹیموں کے لیے ایک اہم ایونٹ ہے۔

آسٹریلوی ٹیم آئندہ میچوں کی تیاری کے لیے 26 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔جہاں ، 27 مئی کو ان کا سخت تربیتی سیشن منعقد ہوگا ۔

ایکشن سے بھرپور سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو ہوگا جبکہ دوسرا میچ 29 مئی کو ہوگا جس کے بعد سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو ہوگا۔

یہ سیریز والی بال کی اعلیٰ صلاحیتوں اور آسٹریلوی اور پاکستانی اسکواڈز کے درمیان شدید مقابلے کا عکاس ہوگی.

کھیلوں کے اس بین الاقوامی ایونٹ کے لیے وسیع پیمانے پر ناظرین کی حمایت کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان والی بال فیڈریشن میچوں کی براہ راست ٹیلی ویژن کوریج کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

پاکستان ایشین چیلنج کپ میں بھی حصہ لے گا جو جولائی کے پہلے ہفتے میں بحرین میں ہوگا . اس کے علاوہ والی بال پرو لیگ کے لیے بھی منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ فیڈریشن ستمبر اکتوبر میں لیگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this