Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالنیشنل چیلنج کپ 2023-24،آرمی نے ایچ ای سی کو شکست دے کر...

نیشنل چیلنج کپ 2023-24،آرمی نے ایچ ای سی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کرلی

Published on

spot_img

لاہور: آرمی نے جمعہ کو اسلام آباد میں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ (این ایف سی سی) کے اپنے گروپ اے کے دوسرے راؤنڈ شو میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو 3-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

آرمی، جس نے دوسرے دن اپنے پہلے گیم میں پاکا کو 4-0 سے شکست دی تھی، نے اپنی رفتار برقرار رکھی اور ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے اپنی مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔ افضل نے 15ویں منٹ میں آرمی کو برتری دلائی۔ عمیر علی نے 28 ویں منٹ میں اس کو دوگنا کر دیا اور پھر حارث نے 52 ویں منٹ میں تیسرا گول کر کے ایچ ای سی کے فائٹ بیک کے امکانات کو ختم کر دیا۔

ایچ ای سی ، جس نے اپنے پہلے گیم میں نمسو کو 3-1 سے شکست دی تھی، نے 83ویں منٹ میں محمد انعام کے ذریعے اپنا تسلی بخش گول کیا۔ اور یہ میچ میں ایچ ای سی کا واحد گول ثابت ہوا ،کھیل کے 42ویں منٹ میں آرمی کے انور کو سنگین جرم پر کھیل سے باہر کردیا گیا ۔

اس کے علاوہ ، ماشا یونائیٹڈ نے اپنے گروپ بی کے مقابلے میں نیوی کو 1-0 سے شکست دی اس میچ میں اسٹاپیج ٹائم میں مجاہد حسین نے گول کرکے ٹیم کی جیت پہ مہر ثبت کی ۔ اس سے قبل دونوں ہافز میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

گروپ بی کی دوسری میچ میں، کے آر ایل نے اپنی امیدوں کو زندہ رکھا جب انہوں نے نجیب اللہ کے ڈبل گول کی بدولت ایس اے فارمز کو 3-0 سےشکست دی ۔ نجیب اللہ نے پہلے سیشن کے تناؤ کے بعد 51 ویں منٹ میں کے آر ایل کے ؛یے پہلا گول کیا ۔

اس کے بعد وقار نے 77 ویں منٹ میں گول کر کے اسکو 2-0 کر دیا۔ آخر کار نجیب اللہ نے اضافی وقت میں دوبارہ گول کر کے جیت کو یقینی بنایا۔ اپنے پہلے میچ میں نیوی سے 3-1 سے ہارنے کے بعد اب کے آر ایل کے ٹورنامنٹ میں تین پوائنٹس ہیں۔

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...