وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کی تحقیقات کیلئے نیا ادارہ قائم کردیا
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے سائبر کرائم کی تحقیقات کا اختیار واپس لے لیا اور سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این سی سی آئی اے کا تحقیقاتی ادارہ ایکٹ کی شق 29 کے تحت قائم کیا گیا، این سی سی آئی اے ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرے گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم کی تحقیقات کے اختیارات ختم کردیے گئے ہیں۔
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اب سائبر کرائم کے مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔
وفاقی حکومت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیش ایجنسی کے سربراہ کے لیے ایسا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرے گی جو کم سے کم 21 گریڈ کا افسر یا 63 برس سے کم عمر ہو۔