Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالایف ایف فٹسال نیشنل کپ ، اپنے آخری مراحل میں

ایف ایف فٹسال نیشنل کپ ، اپنے آخری مراحل میں

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں جاری پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مرحلے میں پہلے روز 18 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ گروپ اے کے پہلے میچ میں عبدل ایف سی نے ایم ای ایس ایف سی کو 6-2 سے شکست دی۔

دوسرے مقابلے میں بلوچ یوتھ ایف سی نے غریب شاہ یونین ایف سی کو 3-2 سے ہرایا ۔ تیسرا میچ عبدل ایف سی اور غریب شاہ یونین ایف سی کے درمیان کھیلا گیا جس میں عبدل ایف سی نے ایک بار پھر 5-3 سے فتح اپنے نام کی۔ چوتھے مقابلے میں ایم ای ایس ایف سی نے بلوچ یوتھ کو 6-2 سے شکست دی۔

گروپ اے کے پانچویں میچ میں ایم ای ایس ایف سی نے غریب شاہ یونین ایف سی کو 4-0 سے شکست دی۔ گروپ اے کے آخری میچ میں عبدل ایف سی نے بلوچ یوتھ کو 7-2 سے شکست دی۔ گروپ اے سے عبدل ایف سی اور ایم ای ایس ایف سی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں ایٹن ایف سی نے الادین ایف سی کو 6-0 سے زیر کیا۔ دوسرا میچ جی ایس اے نے حریف ٹیمپو ایف سی کے خلاف 4-1 سے جیتا۔

تیسرے میچ میں ٹیمپو ایف سی نے الدین ایف سی کو 8-3 سے شکست دی۔ جی ایس اے اور ایٹن کے درمیان چوتھا میچ 2-2 کے برابری پر ختم ہوا۔ جی ایس اے اور الادین ایف سی کے درمیان پانچواں گیم 4-4 سے برابر رہا۔ گروپ بی کے آخری گیم میں ایٹن نے ٹیمپو کو 4-0 سے شکست دی۔ جبکہ گروپ بی سے ایٹن ایف سی اور جی ایس اے نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گروپ سی کے پہلے میچ میں لیتھل ایف سی نے کراچی آل اسٹارز کو 4-0 سے شکست دی۔ دوسرے مقابلے میں فورزا اکیڈمی نے پاور پف بوائز کو 4-0 سے شکست دی۔ تیسرا میچ پاور پف بوائز اور کراچی آل اسٹارز کے درمیان کھیلا گیا جس میں کراچی آل اسٹارز ایک بار پھر 2-1 سے کامیاب رہا ۔ چوتھے میچ میں، فورزا اکیڈمی نے لیتھل ایف سی کے کو 3-1 سے شکست دے کر دن کی اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔

گروپ سی کے پانچویں میچ میں فورزا اکیڈمی نے کراچی آل اسٹارز کو 4-1 سے شکست دی۔ آخری گیم میں لیتھل ایف سی کے نے پاور پف بوائز کو 3-2 سے ہرایا۔ گروپ سی سے، فورزا اکیڈمی ایف سی اور لیتھل ایف سی کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...