Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ باللیور پول اور آرسنل کی شکست نے مانچسٹر سٹی کو لیگ ٹیبل...

لیور پول اور آرسنل کی شکست نے مانچسٹر سٹی کو لیگ ٹیبل پر سہرِ فہرست مقام پر لا کھڑا کیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ میں ایک حیران کن موڑ آیا کیونکہ ٹائٹل کے حصول کے لیے تین میں سے دو ٹیمیں اپنے ہوم گیمز ہار گئیں۔

مانچسٹر سٹی نے لوٹن ٹاؤن کے خلاف ایک مضبوط جیت حاصل کی، جس سے وہ لیگ ٹیبل پر دو پوائنٹس آگے ہے۔ تاہم، دونوں آرسنل اور لیورپول، جو کہ پریمیئر لیگ ٹائٹل کی مضبوط دعویدار تھے اپنے میچز ہوم گراؤنڈ پر ہار گئیں جس سے ٹیبل پوائنٹس پر ان کی درجہ بندی متاثر ہوئی ۔

لیورپول کو کرسٹل پیلس کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 0-1 سے شکست ہوئی ، جوکہ اس سیزن میں پریمیئر لیگ میں لیورپول کی پہلی ہوم ہار تھی۔

لیورپول کے ہارنے کے بعد، آرسنل کے پاس سرفہرست مقام حاصل کرنے کا موقع تھا، لیکن انہیں اپنے سابق کوچ انائی ایمری کے زیر انتظام ایسٹن ولا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سیزن میں آرسنل ہوم گراؤنڈ پر صرف ایک بار ہارنے کے باوجود، ولا کے خلاف کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی ۔ کھیل میں چھ منٹ باقی تھے، جب ولا نے گول کر کے امارات سٹیڈیم کو حیران کر دیا۔ اس کے بعد، ولا نے ایک اور گول کا اضافہ کر کے جیت پر مہر ثبت کر دی۔

ان نقصانات کے ساتھ مانچسٹر سٹی اب 73 پوائنٹس کے ساتھ سٹینڈنگ میں سرفہرست ہے۔ آرسنل اور لیورپول دونوں سٹی سے 71 پوائنٹس کے ساتھ پیچھے ہیں لیکن آرسنل اپنے بہتر گول فرق کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔
مانچسٹر سٹی کا مقصد اس سیزن میں پریمیئر لیگ، ایف اے کپ، اور چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل جیتنا ہے، جو کہ ایک ناقابل یقین کامیابی ہوگی۔ ان کا اگلا میچ 25 اپریل کو برائٹن کے خلاف ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this