سعودی عرب نے شہریوں سے 8 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 8 اپریل کو کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کا چاند انسانی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد چاند نظر آنے کی اطلاع قریبی عدالت یا مرکز کو دی جانی چاہیے۔
متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق ممکنہ طور پر 10 اپریل کو سعودی عرب میں عید الفطر ہوگی۔