سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے.
ان کی اہلیہ حبا فواد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خاوند کی اڈیالہ جیل سے رہائی سے متعلق بتایا۔
ایکس پر جاری بیان میں حبا فواد نے کہا کہ فوادچوہدری کو رہا کردیا گیا۔
فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے، گھر پہنچنے پر ان کی بیٹیاں خوش ہوگئیں اور والد کا استقبال کیا۔
واضح رہےکہ جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فوادچوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔
فواد چوہدری نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔