اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہاکی کی 2، 2 فیڈریشن کے قیام پر سابق اولمپئنز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق اولمپئن کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ حل نہ کیا گیا تو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان پر دس سال کی پابندی بھی لگاسکتی ہے۔سابق اولمپئن حنیف خان نے کہا کہ اگر یہ ہی صورتحال مسلسل 6،7 ماہ برقرار رہی تو والدین بچوں کو ہاکی گراؤنڈ بھیجنا چھوڑ دیں گے ۔
انہوں نے اپیل کی کہ وزیر اعظم فوری طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور ہاکی کے معاملات درست سمت لے جانے میں رہنمائی کریں۔
اس کے علاوہ اولمپئن ناصر علی اور وسیم فیروز نے بھی وزیر اعظم سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔