خیبرپختونخوا حکومت نے ایک ارب 15 کروڑ روپے عید پیکیج کی منظوری دیدی
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے.
صوبائی کابینہ نے مستحق افراد کو عید پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
ایک عشاریہ پندرہ ارب روپے لاگت کے پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں مستحق افراد کی عید کو بہتر بنانے اور انہیں مہنگائی سے بچانے کی خاطر قدم اٹھایا گیا ہے۔
پیکج کے ہر حلقے میں ایک ہزارمستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ جبکہ پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی۔
دوسری جانب کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی عید پیکج دینے کی منظوری دیدی ہے۔