عطا تارڑ کی این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹی فکیشن چیلنج
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماء عطا تارڑ کی این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹی فکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، اسی طرح لاہور ہی سے پجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کے نوٹی فکیشن کو بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے جہاں عطاء تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے سنی اتحاد کونسل امیدوار ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے چیلینج کیا گیا ہے اور پی پی 145 لاہور کے نوٹی فکیشن کو محمد یاسر کی جانب سے چیلینج کیا گیا۔