اردو انٹرنیشنل

الرئيسيةکھیلفٹ بالچین ، فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ چن زیوآن کو...

چین ، فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ چن زیوآن کو بدعنوانی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق چین کی سرکاری فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ چن زیوآن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ چین کی پیشہ ورانہ فٹ بال لیگ میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق، ایک ماہ کی طویل تحقیقات کے بعد، سابق فٹ بال چیف، چن زیوآن کو منگل کے روز کھیلوں کے متعدد سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ جیل بھیج دیا گیا۔چن زیوآن کو پیسوں کے عوض کمپنیوں اور افراد کی مدد کے لیے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے پر مجرم قرار دیا گیا ۔ اس نے کئی سالوں میں لاکھوں ڈالر رشوت وصول کی۔

ہوانگشی میں انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے کہا کہ چن کے اقدامات نے چین میں فٹ بال اور کھیلوں کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا۔ چین میں بدعنوانی کے مقدمات میں سزائے موت دی جاتی ہے لیکن کیونکہ چن نے اعترافِ جرم کیا اور تحقیقات میں تعاون کیا، جس پر عدالت نے سزا میں نرمی برتتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنائی ۔

Latest articles

افغانستان اے نے سری لنکا اے کو شکست دے کر پہلا ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا

افغانستان اے نے سری لنکا اے کو شکست دے کر پہلا ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی...

پی سی بی کے چئیرمین نے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کرنے کی وجہ بتا دی

پی سی بی کے چئیرمین نے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کرنے...

محمد رضوان وائٹ بال فارمیٹ کے نئے کپتان مقرر

محمد رضوان وائٹ بال فارمیٹ کے نئے کپتان مقرر اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان...

پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا، زمبابوے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم کی واپسی

پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا، زمبابوے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، بابر،...

More like this