ایف اے کپ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں لیور پول کو شکست دے دی

0
104

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایف اے کپ کا کوارٹر فائنل میں اپنے دیرینہ حریف لیورپول کے خلاف کھیلا۔ اس میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں یونائیٹڈ کی 4-3 کی جیت پر ہوا.
اس میچ سے قبل فٹ بال شائقین کی جانب سے لیور پول کو ایک مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا تھا ، لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ نے میچ کا آغاز بہت مضبوط اور جارحانہ انداز میں کیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے کوچ ٹین ہیگ کی قیادت میں مضبوط آغاز کیا۔ انہوں نے کوبی مینو، برونو فرنینڈس، اور آرون وان-بیساکا جیسے کھلاڑیوں پر مشتمل کچھ اچھی پاسنگ چالیں چلائیں۔ صرف 10 منٹ کے کھیل کے بعد یونائیٹڈ کی جانب سے الیجینڈرو گارناچو نے گول پر شاٹ لگائی جو کہ ڈیفلیکٹ ہو گئی۔ لیورپول کے گول کیپر، کاؤمین کیلیہر نے اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن گیند ان سے باؤنس ہو گئی اور یونائیٹڈ کے سکاٹ میک ٹومینے نے تیزی سے فالو اپ کرتے ہوئے گیند کو گول کے لیے جال میں ڈال دیا۔ جس سے مانچسٹر یونائیٹڈ کو کھیل میں ابتدائی برتری حاصل ہوئی ۔

جیسے جیسے پہلا ہاف آگے بڑھتا گیا لیور پول کے کھیل میں بہتری آتی گئی ، اس کے باوجود کھیل کے 37 ویں تک مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر آندرے اونا کو لیور پول کی جانب سے کسی قسم کا خطرہ محسوس نہ ہوا۔ اس کے بعد لیورپول نے لوئس ڈیاز کے ذریعے بائیں جانب سے جوابی حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن گول کیپر اونا ،نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ تاہم لیورپول نے دباؤ ڈالنا جاری رکھا، اور ان کا خیال تھا کہ جب محمد صلاح نے وٹارو اینڈو کو پاس کیا تو انہوں نے گول کر دیا تھا، لیکن یہ گول مسترد کر دیا گیا کیونکہ محمد صلاح آف سائیڈ تھا۔

یونائیٹڈ کے پہلے ہاف بہترین دفاع کے باوجود، لیورپول نے آخر کار ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے گول کر دیا۔ یہ گول باکس کے باہر سے الیکسس میک الیسٹر نے کیا اور اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔
لیور پول نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے اسٹاپیج ٹائم میں، گول کر کے کھیل میں پہلی بار برتری حاصل کی۔ جو گومز نے برونو فرنینڈس سے گیند لے کر ڈارون نونیز کو دے دی ، جس نے گول پر شاٹ لگائی۔اگرچہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر آندرے اونا نے نونیز کے شاٹ کو بچانے میں کامیاب رہے ،لیکن محمد صلاح ریباؤنڈ سے گول کرنے کے لیے موجود تھے۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ گومز کی طرف سے فرنینڈس پر فاؤل تھا، لیکن VAR (ویڈیو اسسٹنٹ ریفری) کے جائزے کے بعد، ریفری نے فیصلہ کیا کہ یہ فاؤل نہیں تھا، اور یوں اسکور 1-2 ہو گیا ۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں پرعزم ہو کر میدان میں اتریں اور دونوں جانب سے تیز آغاز ہوا۔ لیور پول کے ڈارون نونیز کے پاس گول کرنے کا موقع تھا لیکن یونائیٹڈ کے گول کیپر آندرے اونا نے ایک مضبوط سیو کرتے ہوئے اسے روک دیا۔ نتیجے میں کارنر میں، لوئس ڈیاز نے گول کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کے شاٹ کو راسموس ہوجلنڈ نے بہادری سے روک دیا۔ اس کے بعد لیورپول کو کھیل پر غلبہ حاصل ہونے لگا ، جس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ ٹین ہیگ کو ٹیم میں کچھ متبادل شامل کرنے پر مجبور کردیا۔

جیسے ہی کھیل اپنے اختتام کے قریب پہنچا، مانچسٹر یونائیٹڈ نے بہت سے کھلاڑیوں کو حملے کے لیے آگے بڑھا کر ایک خطرہ مول لیا۔ اس سے وہ لیورپول کے جوابی حملوں کا شکار ہو گئے۔ ایک موقع پر، لیورپول کے پاس پانچ کھلاڑی تھے جو یونائیٹڈ کے گول کی طرف بڑھ رہے تھے، لیکن یونائیٹڈ اچھی طرح سے دفاع کرنے اور ہاروی ایلیٹ کے شاٹ کو روکنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد، مانچسٹر یونائیٹڈ کی حملہ آور حکمت عملی کا نتیجہ سامنے آیا ۔ الیجینڈرو گارناچو نے لیورپول کے پینلٹی ایریا کے اندر گیند انٹونی کو دے دی۔ انٹونی، جو ڈیفنڈرز میں گھرا ہوا تھا ، گیند کو ٹرن کرنے اور گول کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔

اس گول پر اولڈ ٹریفورڈ کے ہجوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ انٹونی کے گول سے کھیل کا وقت مزید 30 منٹ تک بڑھ گیا تھا۔ جس سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں مزید روشن ہوگئیں تھیں ۔
یونائیٹڈ کی رفتار برقرار رہی، اور انہوں نے مقررہ وقت کے اختتام سے قبل دوبارہ گول کر دیا۔ متبادل کرسچن ایرکسن نے گیند مارکس راشفورڈ کو دے دی، جس نے ایک شاٹ لیا جس نے لیورپول کے گول کیپر، کیلیہر کے دفاع کو ناکام بنا دیا لیکن بدقسمتی سے یہ شاٹ پوسٹ سے چوک گیا ۔

اس کے بعد اضافی وقت میں وکٹر لنڈیلوف اور مارکس راشفورڈ دونوں گول کرنے کے بہت قریب تھے، لیکن لیورپول کی جانب سے ہاروی ایلیٹ ، نے منحرف شاٹ کے ساتھ پہلا گول کیا۔
جیسے جیسے وقت ختم ہو رہا تھا، ایسا لگتا تھا کہ کھیل مانچسٹر یونائیٹڈ ہاتھوں سے پھسل رہا ہے۔ تاہم، سکاٹ میک ٹومینے نے ڈارون نونیز کے پاس کو روکا اور اسے جلدی سے راشفورڈ کو دے دیا، جو آخر کار ایک اہم گول کرنے میں کامیاب رہے۔

کھیل ایک بار پھر برابر ہونے کی وجہ سے پنالٹیز کا امکان نظر آرہا تھا لیکن اضافی وقت کے آخری لمحات میں مانچسٹر یونائیٹڈ دوبارہ گول کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ متبادل عماد نے ایلیٹ کے شاٹ کو روک دیا، اور الیجینڈرو گارناچو نے گیند کو آگے بڑھایا۔ وہ عماد کے پاس گیا، جس نے سخت زاویے سے گول کیا، اور ایف اے کپ کے ایک سنسنی کوارٹر فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ اس فتح کے ساتھ ہی مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔