Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم ہاٹسپر نے آسٹن ولا کو 4-0 کے بڑے...

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم ہاٹسپر نے آسٹن ولا کو 4-0 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر نے آسٹن ولا کے خلاف ایک بڑا گیم جیتا، جس سے انہیں پریمیئر لیگ کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں مدد ملی ۔ اس کھیل میں، انہوں نے چار گول کیے، دوسرے ہاف کے شروع میں جیمز میڈیسن اور برینن جانسن نے گول کیا۔ آسٹن ولا نے بھی جدوجہد کی، خاص طور پر اس کے بعد جب ان کے کھلاڑی جان میک گین کو برا ٹیکل کرنے پہ ریڈ کارڈ ملا۔

ٹوٹنہم نے کھیل کو کنٹرول کیا، اور انہوں نے کھیل کے اختتام پر مزید دو گول اسکور کر کے فائنل اسکور 4-0 کر دیا۔ یہ جیت ٹوٹنہم کو لیگ سٹینڈنگ میں آسٹن ولا کے قریب لے آئی ہے۔ کھیل کا پہلا ہاف زیادہ دلچسپ نہیں تھا، دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے زیادہ مواقع پیدا نہیں کیے ۔

پاپمارتسر نے دوسرا ہاف شروع ہونے کے بعد جیمز میڈیسن کو شاندار پاس دیا جس کی وجہ سے ٹوٹنہم کا پہلا گول ہوا۔ اس کے بعد آسٹن ولا کے ڈیفنڈر ایزری کونسا، نے اپنے ہی گول کے قریب گیند کو لے جا کر غلطی کی اور ٹوٹنہم کی جانب سے برینن جانسن نے ایک اور گول کر دیا۔ جب کھیل تقریباً ختم ہو چکا تھا،تو سون ہیونگ من نے گول کر دیا جو ٹوٹنہم کے لیے ان کا 159 واں گول تھا ۔ اس نے ٹیمو ورنر کو ایک اور گول کرنے میں بھی مدد کی۔ جس سے فائنل اسکور 4-0 ہوگیا۔

کھیل سے قبل آسٹن ولا کے کپتان جان میک گین نے کہا کہ یہ کلب کے لیے بہت اہم کھیل ہے۔ وہ 1982-83 میں چیمپئن ہونے کے بعد سے یورپ کے اعلیٰ مقابلوں میں شامل نہیں ہوئے ۔ تاہم کھیل کے پہلے ہاف میں آ سٹن ولا نے زیادہ تر دفاعی انداز میں کھیلا اور جوابی حملے کی کوشش کی۔

انہوں نے اسکورنگ کے اچھے مواقع پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کی، کیونکہ ان کا ایک کھلاڑی، اولی واٹکنز، کھیل کے اوائل میں زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد ٹوٹنہم نے دوسرے ہاف میں توانائی اور شدت کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ ، آسٹن ولا کی غلطیوں، جیسے ایزری کونسا کے ایک خراب پاس اور میک گین کے ریڈ کارڈ نے، ٹوٹنہم کو مزید گول کرنے میں مدد کی اور کھیل کو ان کے حق میں کر دیا ۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

More like this