Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsمل کر آگے بڑھیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے،...

مل کر آگے بڑھیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

Published on

spot_img

مل کر آگے بڑھیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام چاہتے ہیں نفرت اور تقسیم کا ماحول ختم ہو، ہم مل کر آگے بڑھیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مریم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں، مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئیں، انہیں رمضان پیکج کے اعلان پر بھی مبارکباد دیتا ہوں، رمضان پیکج سے پسماندہ اور غریب طبقے کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری تمام جماعتوں کے اراکین سے محبت سے ملتے ہیں، صدر کا عہدہ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے تقسیم کی سوچ پیدا کردی ہے، ہمیں مل کر یہ تقسیم ختم کرنا ہوگی، سیاسی اختلافات پر ہم ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملاتے، عوام چاہتے ہیں نفرت اور تقسیم کا ماحول ختم ہو، ہم مل کر آگے بڑھیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this