Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsاحتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل...

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

Published on

spot_img

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پانامہ ریفرنسز میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے.

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، اس موقع پر حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا، ان کے دائمی وارنٹ جاری ہوئے، ان ( ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس) 3 ریفرنسز میں دیگر ملزمان بری ہو گئے تھے.

قاضی مصباح نے عدالت سے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حسن اور حسین نواز 12 مارچ کو پاکستان آنا اور احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

اس پر عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کی پیشی کے بغیر وارنٹ گرفتاری معطل نہیں ہوسکتے،
ملزمان کو پیش ہونا پڑےگا.

عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کردیے۔

واضح رہےکہ حسن اور حسین نواز نے ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں درخواستیں دائر کی تھیں جس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو ان ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this