Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالچیمپیئنز لیگ ، بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر...

چیمپیئنز لیگ ، بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک کی تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ اور لازیو کے درمیان ہونے والے میچ میں ہیری کین کے دو گول کی بدولت ایف سی بائرن میونخ نے لازیو کے خلاف میچ 3-0 سے جیت لیا۔ کین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ میچ منگل کی شام بارش میں کھیلا گیا، لیکن ایف سی بائرن میونخ کے لیے سب کچھ ٹھیک رہا۔ کین اور مولر کے گول کی مددسے جیت کر بائرن میونخ چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے ۔

بائرن میونخ کے ابتدائی لائن اپ میں مینوئل نیور کو گول کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ، جوشوا کِمِچ، میتھیجس ڈی لِگٹ، ایرک ڈائر، اور رافیل گوریرو دفاع میں تھے۔ الیگزنڈر پاولوویج اور لیون گوریٹزکا مڈفیلڈ میں کھیلے، جن کی حمایت لیروئے سانے ، مولر ، اور جمال موسیالا نے کی۔ جبکہ ہیری کین فارورڈ کے طور پر کھیل میں شامل ہوئے ۔
ہیری کین اور تھامس مولر نے پہلے ہاف میں بائرن میونخ کی جانب سے گول کر کے کھیل پر غلبہ حاصل کرلیا ۔ جبکہ دوسرے ہاف میں کین نے ایک اور گول کر کے بائرن کی جیت کو یقینی بنا دیا ۔

شروع میں دونوں ٹیمیں برابر کھیلیں ، لیکن ہاف ٹائم کے بعد میونخ نے کھیل پر غلبہ حاصل کر لیا ۔ جمال موسیالا اور رافیل گوریرو نے ایسے شاٹس لگائے جو ہدف سے باہر ہو گئے۔ میونخ نے دوبارہ گول اس وقت کیا جب لیروئے سانے کا شاٹ بچ گیا، لیکن ہیری کین نے ریباؤنڈ سے گول کر دیا ۔34 سالہ فٹ بال کھلاڑی تھامس مولر جو عالمی چیمپئن ہے اور دو بار ٹریبل جیت چکا ہے۔ نے اس میچ میں ہیڈر سے گول کیا، جو ان کا سیزن کا تیسرا اور طویل عرصے میں چیمپئنز لیگ کا پہلا گول تھا۔ اس نے تقریباً ایک اور گول کیا لیکن یہ پوسٹ پر جا لگا۔ میچ کے بعد، مولر نے کہا کہ وہ جیت سے خوش ہیں، لیکن انہیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔

اس کے بعد میونخ نے لازیو سے کھیل پر کنٹرول چھین لیا ، اور تھامس مولر نے تقریباً گول کردیا مگر یہ ہدف سے چوک گیا ۔ بایرن میونخ نے اس میچ میں کلین شیٹ رکھی، یعنی انہوں نے لازیو کو گول کرنے کی اجازت نہیں دی۔ مینوئل نیور ، جو ایف سی بائرن میونخ کے گول کیپر ہیں۔ انہوں نے اپنے 136 ویں چیمپئنز لیگ میچ میں کلین شیٹ رکھی، جو اکر کسیلاس کے ریکارڈ کے برابر ہے۔ نیور نے یہ سنگ میل کسیلاس سے زیادہ تیزی سے عبور کیا ، چیمپئنز لیگ کے اگلے راؤنڈ میں، نیور شاید کسیلاس یہ ریکارڈ توڑ دیں۔

اس کے علاوہ ٹیم میں موجود باقی کھلاڑیوں نے بھی لازیو کے خلاف اس جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ متھجس اور ایرک ڈائر نے دفاع میں اچھا کھیلا، جبکہ الیگزینڈر پاولوویج نے مڈ فیلڈ میں متاثر کیا۔ بائرن میونخ کے 19 سالہ کھلاڑی پاولوویج نے ہیری کین کے گول کے لیے ایک اہم پاس دیا اور پورے میچ میں مہارت اور چستی کا مظاہرہ کیا۔ نیور، مولر اور کین جیسے تجربہ کار لیڈروں کے ساتھ ساتھ پاولوویچ جیسی نوجوان صلاحیتوں کا امتزاج بائرن میونخ کے لیے مستقبل کی کامیابی کی امید یں روشن کرتا ہے ۔ اگلا میچ ، بائرن میونخ ہفتے کو بنڈس لیگا میں مینز کے خلاف کھیلے گا۔ 15 مارچ کو ہونے والے میچ سے یہ واضح ہوجائے گا کہ چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں ان کا حریف کون ہوگا۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...