Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsبانی پی ٹی آئی نے اتوار کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف...

بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج کی کال دے دی

Published on

بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج کی کال دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اتوار کے روز الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے،بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کرنے والوں سے بات نہیں ہو گی، چوروں سے مفاہمت کرنی ہے تو جیلوں کے دروازے کھول دیں۔اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر عمیر نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز ہمارے تمام ایم پی اے ایم این ایز اور پارٹی کارکن ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

علی امین گنڈا پور والی بات کو بانی پی ٹی آئی نے کلیر کر دیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے جو بات کی تھی اس پر کچھ کلئیر کرنا چاہوں گی۔عمران خان چاہتے ہیں کہ مفاہمت ہو بالکل اس طرح جیسے نیلسن منڈیلا نے مفاہمت کی تھی۔

نیلسن مینڈلا نے سنت کو فالو کیا تھا،نیلسن مینڈلا نے ٹرتھ پر مفاہمت کی بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ نمل میں ہماری کنسٹرکشن رکوا کر ٹھیکیدار کو بھگا دیا گیا ہے۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دو ہزار بچوں کو داخلہ دینا چاہتے تھے مگر اب ہم فوری طور پر دو سو بچوں کو داخلہ دیں گے ،اگر اس بار ہماری کنسٹرکشن کو روکا گیا تو ہم سی ایم کے خلاف یونیورسٹی کے باہر احتجاج کریں گے۔ پچھلے ایک سال سے نمل یونیورسٹی کا پروجیکٹ جاری تھا۔ فلاحی ادارے میں 95 فیصد بچے فری پڑھ رہے ہیں اب ہماری کوشش تھی کہ 200 طالبعلموں کیلئے رہائش گاہیں بنالیں، وزیراعلی کی ذمہ داری ہے اب کوئی ٹھیکے داروں کو تنگ نہ کرے اگر کوئی تنگ کرے گا تو خبردار کرتے ہیں ہم یونیورسٹی کے باہر احتجاج کریں گے۔

پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر عمیر نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے خواتین کو سیاست میں نمائندگی دی الیکشن کمیشن کے فیصلے سے کے پی کے خواتین کے حق پر ڈاکا مارا گیا۔دھاندلی کے خلاف پہلے ہی تحریک چل رہی ہے ہماری مختلف جماعتوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ہم نے صدارتی امیدوار چھوٹے صوبے سے نامزد کیا ہے پانچ چھ جماعتیں تو دھاندلی کے خلاف تحریک کیلئے متفق ہیں اب ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن کے ساتھ حکم امتناع کی درخواست بھی دائر کررہے ہیں ہماری درخواست کہاں تک سنی جائے گی یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this