الرئيسيةTop Newsنااہلی کا فیصلہ کالعدم، امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ...

نااہلی کا فیصلہ کالعدم، امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

Published on

spot_img

نااہلی کا فیصلہ کالعدم، امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

امریکی سیاسی جماعت ری پبلکن کے سینئر رہنما اور آئندہ امریکی صدر کے مضبوط امیدوار ڈونلڈ ٹرپ امریکی صدارتی الیکشن سے قبل بڑی قانونی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔امریکی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست کولوراڈو میں صدارتی انتخابات کے لیے پرائمری بیلیٹنگ میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا۔

اس فیصلے سے ٹرمپ کے صدارتی انتخاب لڑنے کی راہ میں رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر کولوراڈو عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا، امریکی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اہل ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کی سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتیں کہ کوئی صدارتی امیدوار نااہل ہے، اگر کوئی بغاوت میں ملوث ہو بھی تو اسے وفاقی دفتر یا ایوان صدر کیلئے نااہل قرار دینے والی شق نافذ کی جائے۔

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے حق میں 0-9 سے فیصلہ سنایا، امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے حق میں فیصلہ کولوراڈو میں پرائمری ووٹنگ مرحلے سے ایک روز پہلے آیا، فیصلے کا اطلاق امریکا کی تمام ریاستوں پر ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو امریکا کی جیت قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی ریاستی عدالت کو وفاقی سطح کے عہدیداروں اورامیدواروں کے خلاف آئین کی 14 ویں تریم کے سیکشن تھری کے تحت فیصلہ دینے کا اختیار نہیں ہے۔ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ریاستی عدالتیں صرف ریاست کی سطح پرعوامی عہدیداروں کو کسی عہدے کے لیے نااہل قرار دے سکتی ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے امریکا کے لیے بڑی فتح قرار دیا ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this