Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsآصف زرداری کے صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات منظور

آصف زرداری کے صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات منظور

Published on

spot_img

آصف زرداری کے صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات منظور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر کے الیکشن میں امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں،

چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے اسکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں اور آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو پیشگی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، ہمیں صرف 108 ووٹوں کی ضرورت ہے جس کے مقابلے میں اسمبلی میں ہمارے 114 ووٹ ہیں اس لیے ہم انہیں آسانی سے منتخب کروا لیں گے جس کے لیے میں صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ایم کیو ایم سے بات ہوئی تھی، اس وقت ایم کیو ایم کی قیادت وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اسلام آباد میں ہے اور ہم ان سے صدارتی انتخاب کے لیے رابطہ کریں گے، ایم کیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے سندھ میں اسٹیک ہیں، اس لیے ہم قانون سازی اور دیگر متعلقہ معاملات کے لیے ان سے مشورہ کریں گے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں تاکہ صوبے کے مسائل کو اجتماعی دانشمندی سے حل کیا جا سکے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this