یورپین ویمنز نیشنز لیگ فائنل ،اسپین نے فرانس کو 2-0 سے شکست دے دی

0
78
World Cup champion Spain beats France
World Cup champion Spain beats France

اسپین ،فرانس کو شکست دے کر چھ ماہ میں اپنا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ جیت کر پہلی ویمن نیشنز لیگ کا چیمپئن بن گیا۔ اس سے قبل انہوں نے اگست میں ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ فرانس کے خلاف فائنل میچ میں اسپین نے دو گول کیے، ایک ایتانا بونماٹی نے اور دوسرا ماریونہ کالڈینٹی نے۔ بونماٹی نے 32ویں منٹ میں پہلا گول کیا اور ہاف ٹائم کے بعد دوسرا گول کالڈنٹی نے کیا۔

اس کھیل کو لا کارٹوجا اسٹیڈیم میں 32,657 لوگوں کے ریکارڈ ہجوم نے دیکھا، جس نے ہالینڈ کے خلاف اسپین کے سیمی فائنل میچ کے دوران قائم ریکارڈ توڑ دیا۔ اسپین نے اپنے پچھلے 13 میچوں میں فرانس کو نہیں ہرایا تھا لیکن اس میچ میں اسپین شروع سے ہی ایک مضبوط ٹیم دکھائی دے رہی تھی ۔
کھیل کے آغاز میں اسپین کا غلبہ رہا، آئرین پریڈس کارنر کک سے ہیڈر کے ذریعے گول کرنے کے قریب پہنچی، لیکن وہ ہدف سے چوک گئیں۔ تاہم ان کی کوششیں اس وقت رنگ لائیں جب کارمونا کے کراس پر آئتانا بونماٹی نے والی کر کے گول کیا۔
بعد ازاں لایا الیگزینڈری اور سلمی پارالویلو کو گول کرنے کے مواقع ملے لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہیں۔ لیکن ماریونہ کالڈینٹی نے 53ویں منٹ میں اونا بٹلے کے پاس سے گول کرکے اسپین کی برتری کو بڑھا دیا۔ فرانس نے اپنے پہلے بڑے فائنل میں زیادہ حملے نہیں کیے ، دوسری جانب سپین کے دفاع اور مضبوط حملوں نے ان کے لیے کھیل مشکل بنا دیا۔
میچ کے بعد بونماٹی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ورلڈ کپ اور اب نیشنز لیگ جیتنا ٹیم کے لیے حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ٹیم نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی ہے اور اسے یقین ہے کہ وہ اگلے اولمپکس میں کامیابی کے لیے مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔
اسپین، جو دنیا کی ٹاپ رینکنگ ٹیم ہے، نے کوچ ٹوم کی قیادت میں اپنی پہلی بڑی ٹرافی جیتی اور اب اسپین کو 2024 کے اولمپکس کے لیے فیورٹ سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ ورلڈ کپ اور نیشنز لیگ دونوں فتوحات میں، اسپین نے سب سے زیادہ گول کیے۔