الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم مارچ کو صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا اعلان کر دیا
اردو انٹرنیشنل( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم مارچ کو صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.
مجوزہ پروگرام کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کی دوپہر 12 بجے تک پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کرا سکیں گے۔
آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائے گا.
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام خواہشمند امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز سے حاصل کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام اسمبلیاں 29 فروری تک وجود میں آئیں گی اور پھر صدر کے انتخاب کے لیے درکار الیکٹورل کالج مکمل ہو جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل (4)41 میں بیان کردہ آئینی مینڈیٹ کے مطابق عام انتخابات کے بعد صدر کا انتخاب 30 دن کے اندر ہونا ضروری ہے۔