Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsمخصوص نشستیں ملنے کے بعد ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے...

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

Published on

spot_img

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں مختلف جماعتوں کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے بعد ایوان میں جماعتوں کی تازہ ترین پوزیشن سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے حصول اور آزاد اراکین کی شمولیت کی وجہ سے اس وقت مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار 75 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ 9 آزاد امیدواروں نے اس جماعت میں شمولیت اختیار کی، یوں آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد ن لیگ کے جنرل نشستوں کے ارکان کی تعداد 84 تک پہنچ گئی۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن کو اقلیتوں کی 4 اور خواتین کی 20 نشستیں بھی ملیں، اس طرح مسلم لیگ ن کی اب تک کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 108 ہو گئی۔

زیادہ نشستوں کے حساب سے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی اتحادی سنی اتحاد کونسل ہے، جس کے اراکین کی تعداد 81 ہے۔ تاہم سنی اتحاد کونسل کو اب تک مخصوص نشستوں میں سے ایک بھی نشست الاٹ نہیں ہوئی۔ 8 فروری کے الیکشن میں الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 99 آزاد اراکین کامیاب ہوئے، جن میں سے 81 سنی اتحاد کونسل اور 9 مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر چکے، جبکہ 9 آزاد اراکین نے تاحال کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے 54 امیدوار جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے، پیپلزپارٹی کو اقلیتوں کی 2 اور خواتین کی 12 نشستیں ملیں اور یوں قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی مجمعوعی تعداد 68 ہو گئی۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 17 جنرل نشستیں ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کو اقلیت کی ایک اور خواتین کی 4 نشستیں ملی جس کے ساتھ اس کے ارکان کی تعداد 22 ہو گئی۔

جمعیت علماء اسلام ف کے 6 ارکان کامیاب ہوئے ہیں، اسے 2 خواتین کی نشستیں ملیں، مجموعی تعداد 8 ہو گئی۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے 3 ممبران جنرل نشست پر کامیاب ہوئے اور ایک ازاد امیدوار کی شمولیت کے بعد ارکان کی تعداد 4 ہو گئی۔ خواتین کی ایک مخصوص نشست ملنے پر ق لیگ کے ارکان کی تعداد 5 ہو گئی۔ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر استحکام پاکستان پارٹی کے 3، مجلس وحدت مسلمین کا 1، مسلم لیگ ضیاء، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بی اے پی، بی این پی، نیشنل پارٹی کا 1،1 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ قومی اسمبلی 3 نشستوں پر انتخابی عمل التوا کا شکار ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 30 سے زائد مخصوص نشستیں بھی تاحال کسی جماعت کو الاٹ نہیں کی گئیں، بتایا گیا ہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کی اتحادی سنی اتحاد کونسل کو ملنے کا امکان ہے۔

Latest articles

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

More like this